Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محمد عامرٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کیلیےتیار

اسلام آباد۔ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی دکھانےوالےپاکستانی پیسر محمد عامرانگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ میں شرکت کی تیاری کرنےلگے ہیں۔

میگاایونٹ کےسیمی فائنل سےباہرہونے کےبعد دیگرکھلاڑیوں کےہمراہ پاکستان واپس آنےکےبجائے انگلینڈ میں ہی قیام کرنےوالےقومی ٹیم کےبولرایسیکس کی نمائندگی کریں گے،انہوں نےگزشتہ روز اپنی کاؤنٹی ٹیم کیلیےفوٹو شوٹ بھی کروایا۔

واضح رہےٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ کاآغاز18جولائی کوہورہاہے،ایونٹ کافائنل21ستمبرکو برمنگھم کےایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلاجائےگا، وورسٹرشائر ریپیڈز دفاعی چیمپئن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.