Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محمد وسیم نے میکسیکو کے باکسر کو دھول چٹادی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں منعقدہ فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی، ریفری نے 8 راؤنڈ کے اختتام پر محمد وسیم کو فاتح قرار دیا۔ باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے کینگین لوپز کو شکست دے کر گیارہویں فائٹ میں 10ویں کامیابی حاصل کی ہے۔

محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر سپر فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا، 8 راؤنڈ پر مشتمل میچ میں محمد وسیم کو 75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی۔ واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.