Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ ان لینڈ ریونیوپشاورکی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی

72جائیدادیں 42گاڑیاں قرق،2874بینک اکائونٹس منجمد،126افرادکے وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور۔ محکمہ ان لینڈ ریونیوپشاورنےریکوری مہم تیزکرتےہوئےٹیکس بقایاجات کی عدم ادائیگی پرمتعددافرادکےوارنٹ گرفتارجاری کئے ہیں،جبکہ بعض نادہندگان کی غیرمنقولہ جائیداداورگاڑیاںقرق اور بنک اکائونٹس منجمدکردئیے گئے۔

ریجنل ٹیکس آفس پشاورکےمطابق مردان،پشاور،ڈی آئی خان اورکارپوریٹ زون میں مجموعی طورپر126افرادکےوارنٹ گرفتاری جاری کردئیےگئےہیں،72نادہندگان کی غیرمنقولہ جائیدادیں قرق کرلی گئی ہیں اورمحکمہ ان لینڈ ریونیوکی پیشگی اجازت کے بغیرقانونی طورپرقرق شدہ جائیدادکی خریدوفروخت نہیں ہوسکتی۔

نادہندگان کی42گاڑیاں بھی قرق کرلی گئی ہیں جن میں بیش قیمت گاڑیاں بھی شامل ہیں،ادھر2874ٹیکس نادہندگان کےبینک اکائونٹس منجمد کردئیےگئےہیں ۔محکمہ ان لینڈ ریونیونےنادہندگان کوخبردارکیاہےکہ قانونی پیچیدگیوں اورسخت اذیت سےبچنےکیلئےٹیکس بقایاجات فی الفوراداکریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.