Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہو گئیں

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب کو لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئیں۔گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے ہوٹل میں لی گئی تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کو ٹیلی فون کیا تھا اور ان سے پوچھا کہ باہر جا کر وہ کھانا کھا رہے ہیں یہ بیمار ہیں یا تندرست۔ وزیراعظم نے صوبائی وزیر صحت سے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں بھی دریافت کیا تھا اور کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس فوری منگوائیں اورحقائق عوام کے سامنے لائیں۔

ذرائع کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب کو  نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس موصول ہوگئی ہیں جس کا جائزہ لینے کے لیے  محکمہ صحت پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب ان رپورٹس کو میاں نواز شریف کے علاج کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کو بھجوائے گا۔  ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.