Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان، کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا پہلا فیصلہ

ضلع مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ مردان کے نواحی علاقہ شہباز گڑھی میں 27 سالہ ہارون نے 2017 میں سات سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ شہباز گڑھی پولیس سٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت درج کیا گیا تھا۔

24 فروری کو چائلڈ پروٹیکشن کورٹ مردان کی جج فریال ضیاء مفتی نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ہارون کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید جبکہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 کے تحت 10 سال قید کی سزا سنادی, ساتھ ہی 10 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا, جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مجرم ہارون متاثرہ بچی کا پڑوسی تھا جو اسے بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کا یہ پہلا فیصلہ ہے، مجرم پہلے سے مردان جیل میں تھا جبکہ تین سال بعد اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.