Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان میں بچوں کی نازیبا ویڈیو بنانے والا گروہ گرفتار

مردان میں پولیس نے بچوں کو جنسی طور پر حراساں کرنے اور ان کی ویڈیو بنانے والا چار رکنی گروہ اسلحہ سمیت گرفتارکرلیاہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رستم میں رپورٹ درج کرائی گئی کہ ایک بچے کو اسلحہ کی نوک پرجنسی طور پر حراساں کرکے ویڈیو بنائی۔

واقعہ کا ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کوفوراَ گرفتارکرنے کے احکامات جاری کئے جس پرڈی ایس پی رورل سرکل اعجازخان کی نگرانی میں ایس ایچ او صابر خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتارکیا۔ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔ رستم پولیس کی اس کارکردگی  پر علاقہ رستم کے عوام نے مردان پولیس اور خاص طور ڈی پی او مردان کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.