Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مریم نواز کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔  رپورٹس کے مطابق نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو آج طلب کیا تھا جس پر انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کی تھی جس کے بعد وہ اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں جہاں نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کو نیب ہیڈکوارٹرز لے جایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.