Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسعوداظہر کو عالمی دہشت گردقراردینے کی مودی حکومت کی نئی چال تھی،کانگریس

مودی نے بالاکوٹ پر مبینہ فضائی حملہ کے بعد جیش محمد سربراہ کو سیاسی فائدہ اٹھانے کےطورپراستعمال کرناچاہا،ترجمان

نئی دہلی۔مودی حکومت دوبارہ اقتدار میں آنےکےلیےبالاکوٹ پرمبینہ فضائی حملہ کےبعد مولانا مسعود اظہرکوعالمی دہشت گرد قراردینے کےمعاملےسےسیاسی فائدہ اٹھانےکی ہرممکن کوشش کررہی تھی لیکن تازہ پیش رفت سےاسےمایوسی ہاتھ لگی ہے۔

اس پورے معاملے میں ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نےبی جے پی حکومت پرسخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے حکومت کی سٹریٹیجک اور سفارتی ناکامی قرار دیا اورکہا کہ مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی ایک بار پھر اجاگر ہوگئی ہے۔ پارٹی کے اعلٰی ترجمان رندیپ سنگھ سرجےوالا نےاپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں آج پھرایک مایوس کن دن ہے۔

56 انچ والی گلےملنےکےسفارت کاری(ہگپلومیسی) اور جھولا جھولنےکےکھیل کےبعد بھی چین پاکستان کا اتحاد بھارت کولال آنکھ دکھا رہا ہے۔ ایک بار پھر ایک ناکام مودی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اجاگر ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.