Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلمانوں کی جائزسیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانےکےلیے نیوزی لینڈ واقع کیاگیا۔وزیر اعظم

ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا "اسلاموفوبیا" کار فرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملوں کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نےاپنے ٹوئٹر بیان میں کہاکہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ ہمارے اس مؤقف کی تصدیق کرتا ہے جسےہم مسلسل دہراتے آئے ہیں کہ، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا "اسلاموفوبیا” کار فرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےکرائسٹ چرچ حملےپرگہرےرنج اورصدمےکا اظہارکرتےہوئےکہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانیوں کےجذبات نیوزی لینڈ کےشہریوں کےساتھ ہیں،پاکستانی برسوں پہلےاس تکلیف سےگزرے ہیں،وہ اس دکھ اور درد سےآشنا ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ایک سفید فام شخص کی کارروائی جس میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بال بال بچی۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نوٹس لے، اب کیا بین الاقوامی کرکٹ پر نیوزی لینڈ میں پابندی لگادی جائے؟

یاد رہےکہ نیوزی لینڈ کےشہرکرائسٹ چرچ میں دہشت گردوں نےجدید ہتھیاروں سےدو مساجد پراس وقت حملہ کیاجب وہاں نمازجمعہ کی ادائیگی کی تیاری کی جارہی تھی،واقعےمیں40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

کرائسٹ چرچ میں موجود بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے ایک مسجد پہنچے تھے جہاں فائرنگ کے بعد وہ جان بچانے میں محفوظ رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.