Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مسلم لیگ (ن) کےصدرشہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سےباہر

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ (ن) کےصدرشہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سےنکال دیاگیا۔وزرات داخلہ نےشہبازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنےکےحوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اوراب امکان ہےکہ شہبازشریف اپنی پوتی کی عیادت کےلیےجلد لندن روانہ ہوں گے۔

یاد رہےکہ نیب نےآمدن سےزائد اثاثوں سےمتعلق کیس میں شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی تھی جسکی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔

گزشتہ ماہ شہبازشریف نےنام ای سی ایل سے نکالنےکےلیےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

شہبازشریف کےوکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل مسلسل نیب میں پیش ہورہے ہیں اور ہر انکوائری میں نیب سے تعاون کررہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنا بدنیتی پر مبنی ہے، ان کو اپنی بہو اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے بیرون ملک جانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.