Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

معاشی چیلنجز ورثےمیں ملےاورملک کی معاشی حالت بتاکر قوم کومایوس نہیں کرناچاہتے۔وزیرخارجہ

ملتان:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناہےکہ پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثےمیں ملےاورملک کی معاشی حالت بتا کرقوم کو مایوس نہیں کرناچاہتے۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سےبات کرتےہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ بھارت پڑوسی ہےاورپڑوسی بدلانہیں جاسکتا،زبان، ثقافت اورجغرافیہ نےہمیں بھارت کےساتھ جوڑرکھاہے،اسلئےاپنےہمسائےسےلاتعلق نہیں ہوسکتےلیکن مسائل کاحل بھی ضروری ہے، دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں جو جنگ میں ایک دوسرے کو برباد کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیرنےکہاکہ جنگ مسائل کاحل نہیں ہےبھارت کومذاکرات کی میزپرآناہوگا۔سشما سوراج نےتسلیم کیاکی بھارتی ایڈونچر میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،ہرطرح کی صلاحیت رکھنےکےباوجود ہماری ترجیح امن ہے۔ بھارت7لاکھ فوج کےذریعے کشمیریوں کونہیں دبا سکا،دنیا بدل گئی ہےاب کشمیر میں مزید مظالم نہیں ہوسکتے،بھارت کےساتھ مل کرحکومت بنانےوالےفاروق عبداللہ،عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی کے بیان سب کے سامنے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ حکومتیں کابینہ میں تبدیلی کرتی رہتی ہیں،پی ٹی آئی حکومت کومعاشی چیلنجز ورثےمیں ملے،19 بلین ڈالرز کا بلیک ہول(ن)لیگ حکومت چھوڑ کرگئی،آج بجٹ کی ایک بڑی رقم قرض ادا کرنےمیں جارہی ہے،ملک کی معاشی حالت بتا کر قوم کومایوس نہیں کرناچاہتے۔آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سستا قرضہ ہے،اسد عمر سے قبل جتنے وزیرخزانہ رہےآئی ایم ایف کےپاس گئے، پاکستانی حکومت16بارآئی ایم ایف کےپاس گئی،جس میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ(ن)،مشرف اور ضیا حکومت شامل ہے۔

وزیرخارجہ نےکہاکہ معاشی سفارت کاری ہم نےمتعارف کرائی اور بھرپور کوشش کررہےہیں،پاکستان کو بلیک لسٹ کرانےکی کوششیں پہلےسےجاری ہیں،پچھلی حکومتوں نےان چیلنجز سے نمٹنے کےلئےکیاکوشش کی،بلوچستان میں دوبارہ امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم کو پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو پہچاننا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ ایک طبقہ ہےجو جنوبی پنجاب کوحقیقت نہیں دیکھناچاہتا،اورفضول بحث ہورہی ہےکہ دارالحکومت ملتان ہو کہ بہاولپور،صحافی اپنےقلم اورالفاظ سےسازش اورشرارت کرنےوالوں کوبےنقاب کریں،جنوبی پنجاب صوبےکےلئےصحافیوں کی مدد کا طلبگار ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.