Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں نےشوپیاں میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیئے

سرینگر۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نےاپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کےدوران ہفتہ کوضلع شوپیاں میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق فوجیوں نےنوجوانوں کو ضلع کےعلاقےبونہ پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کےدوران شہید کیا۔بھارتی پولیس افسرنےدعویٰ کیا ہےکہ یہ نوجوان عسکری پسند تھےجوفوجیوں کےساتھ ایک جھڑپ میں مارےگئے۔قابض انتظامیہ نےعلاقے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.