Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مقبوضہ کشمیر کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔  بھارت کی حکومت نے گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا ہے۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں حریت کانفرنس کی قیادت سمیت بھارت کے حامی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا ہے، وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بھی معطل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش سے پیدا صورتحال پر غور ہوگا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

دوسری جانب اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس بھی ہوئی جس میں شرکاء نے بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کی اور مسئلہ کشمیر پر بھارتی اقدامات مسترد کرنے کے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.