Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھرمیں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر وفاق اورصوبوں کو ایس او پیزجاری

شمالی وزیرستان اوربلوچستان کے علاقے ہوشاب و تربت میں دہشتگردوں کے حملوں کے تناظر میں وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سےپنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان کےساتھ ساتھ ریاست آزاد جموں وکشمیرکےچیف سیکرٹریز،سیکرٹریز داخلہ ، پولیس فورس کےسربراہان،وفاقی اداروں کےذمہ داروں کوجاری ہدایات میں قراردیاگیا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہےلہٰذا ضروری ہےکہ ملک بھرمیں قومی شاہرات پرسفرکرنےوالےشہریوں،ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کےلئےنہ صرف بین الصوبائی سرحدوں بلکہ بڑے شہروں سےلےکرتحصیل ہیڈ کوارٹرزکی سطح تک مربوط نظام اپنا یا جائے،کسی بھی صورت میں اسکریننگ کےبغیرعوامی اورسرکاری ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے،بین الصوبائی سرحدوں کی مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایات

اسلام آباد۔ملک بھرمیں دہشتگردی کےخدشے کےپیش نظروفاق اور صوبوں کونئےایس او پیزجاری کردئےگئے ہیں۔تفصیلات کےمطابق نئے ایس او پیزمیں بین الصوبائی سرحدوں کی مانیٹرنگ سخت کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اس کےعلاوہ جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں تحصیل سے ضلع اور ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرزکی جانب قومی شاہرات پرسفرکرنے والےمسافروں اورٹرانسپورٹ کو چیکنگ کےبغیرکسی قسم کی داخلےکی اجازت نہ دینےکےعلاوہ کالعدم تنظیموں سےوابستہ متحرک افراد کوپابند سلاسل بنانےکی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

شمالی وزیرستان اوربلوچستان کےعلاقےہوشاب وتربت میں دہشتگردوں کےحملوں کےتناظرمیں وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی جانب سے پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان کےساتھ ساتھ ریاست آزاد جموں وکشمیرکےچیف سیکرٹریز،سیکرٹریزداخلہ،پولیس فورس کےسربراہان،وفاقی اداروں کےذمہ داروں کوجاری ہدایات میں قراردیاگیاکہ عوام کےجان ومال کاتحفظ اولین ترجیح ہےلہٰذا ضروری ہےکہ ملک بھرمیں قومی شاہرات پرسفر کرنےوالےشہریوں،ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کےلئےنہ صرف بین الصوبائی سرحدوں بلکہ بڑےشہروں سےلےکرتحصیل ہیڈ کوارٹرزکی سطح تک مربوط نظام اپنایاجائے،کسی بھی صورت میں اسکریننگ کےبغیرعوامی اورسرکاری ٹرانسپورٹ کو داخلےکی اجازت نہ دی جائے،اس ضمن میں سبزنمبرپلیٹ کی حامل گاڑیوں کی بھی چیکنگ ضرورکی جائے۔

وفاقی حکومت کی جانب سےکہاگیا کہ مساجد، مدارس،امام بارگاہوں کےساتھ غیر مسلم شہریوں کےمقدس مذہبی مقامات کی حفاظت کے علاوہ تمام اہم مذہبی اورسیاسی اورانتظامی شخصیات کی حفاظت کےلئےسکیورٹی پلان روزانہ کی بنیاد پراپ گریڈ کئےجائیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنےاپنےزیرانتظام محکمہ اوقاف کےتحت موجود وقف مزارات اوروہاں آنےوالے زائرین کی حفاظت کے لئے بھی انتظامات کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں ماضی میں جاری ہدایات اور ایس او پیزپرہرممکنہ طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں جبکہ تمام صوبےاپنےاپنےایسےعلاقےجونہ صرف کم آباد ہیں۔

ان کی مسلسل مانیٹرنگ کاعمل اپنائیں،تاکہ ان علاقوں میں کسی بھی طورپرقانون شکن عناصرکامسکن نہ بن سکے۔وفاقی حکومت کی جانب سےسرکاری املاک،سرکاری ٹرانسپورٹ کی خصوصی حفاظت کےلئےبھی ہدایات جاری کی گئی ہیں،تاکہ خدانخواستہ کسی قسم کے ناخوشگوارواقعہ سےبچاجاسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.