Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں جمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نےدی ہیں.بلاول بھٹو زر داری

شہید آفتاب عالم پکا جیالا، نڈر اور ثابت قدم رہنما تھا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا پارٹی کے شہید رہنما آفتاب عالم شورو کو خراج عقیدت

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نےکہا ہےکہ ملک میں جمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی نےدی ہیں، شہید آفتاب عالم پکا جیالا،نڈر اورثابت قدم رہنما تھا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نےپارٹی کےشہید رہنما آفتاب عالم شورو کوان کی 29ویں برسی پرخراج عقیدت پیش کرتےہوئےکہا کہ شہید آفتاب عالم پکا جیالا،نڈر اورثابت قدم رہنما تھا،ضیا کےدورِ آمریت میں طلبہ کو منظم کیا اورقید و بند صعوبتیں برداشت کیں۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہاکہ ملک میں جمہوریت کےلیےسب سےزیادہ قربانیاں پاکستان پیپلزپارٹی نےدی ہیں اورشہید آفتاب عالم پارٹی قیادت اورکارکنان کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.