Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 90290 تک پہنچ گئی

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 27 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1838 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 90290 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 629 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 521 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 53 ، اسلام آباد 41، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

آج بروز جمعہ  اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2814 کیسز اور 27 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 2040 کیسز اور 22 ہلاکتیں، بلوچستان 358 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 402 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

آج پنجاب سے کورونا کے مزید 2040 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33144 اور ہلاکتیں 629 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7806 ہے۔

بلوچستان

بلوچستان حکومت کی جانب سے جمعرات کو کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم صوبائی پورٹل سے آج جاری کیے جانے والے اعداد کے مطابق صوبے میں مزید 358 کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔پورٹل کےمطابق بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5582 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 53 ہوگئی ہیں۔بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2037ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 402 کیسز اور 3 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3946 ہوگئی ہے جب کہ اموات 41 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا کے مزید 14 کیسز سامنے آئے ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 299 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ سے جمعرات کو کو کورونا کے مزید 1667 کیسز اور 20 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کی گئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8390 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1667 نئے مریض سامنے آئے اور 20 اموات بھی ہوئیں۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں جمعرات کو مزید 21 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 521 تک جا پہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 517 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 11890 ہوگئی۔صوبے میں اب تک 3221 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جمعرات کو 28 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 852 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق کورونا سے اب تک 12 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ صحت یاب مریضوں کی تعداد 541 ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.