Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک کے5بڑےائیرپورٹس کوجدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنےکی کوششیں،قطرکی تعاون کی پیشکش

پاکستان چاہےتو پرانےائیرپورٹس کوقطر ائیرپورٹ کی طرزپربنایاجاسکتا ہے،امیر قطر …وزیراعظم نے مشاورت کے لئے اہم اجلاس (کل) طلب کرلیا

اسلام آباد۔ملک کے 5 بڑے ائیر پورٹس کو جدید ترین ہوائی اڈوں میں بدلنے کی کوششیں، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کےمطابق پیشکش وزیراعظم عمران خان کو حالیہ دورہ پاکستان کےدوران کی گئی،قطرجدید ہوائی اڈوں کی تیاری میں مالی اورتکنیکی تعاون فراہم کرےگا،ذرائع کےمطابق پرانےائیرپورٹس کوجدید ٹیکنالوجی اورنئےارکیٹیکچرڈیزائین میں بدلاجائےگا،امیرقطرنےائیر پورٹ سروسز کوآئوٹ سورس کرنےکاکہا ہے،

امیر قطرنےکہاکہ پاکستان چاہےتوپرانےائیرپورٹس کوقطرائیر پورٹ کی طرز پربنایا جاسکتا ہے،وزیراعظم نےمشاورت کےلئےاہم اجلاس پیرکوطلب کرلیا،وزیر ہوا بازی سمیت سول ایوی ایشن حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کےمطابق ائیرپورٹ سروسزکوآوٹ سورس کرنےسےمتعلق حتمی فیصلہ کیاجائےگا۔حکومتی ذرائع کےمطابق فیصلےپرعملدرآمد پرپاکستان کاشمارخوبصورت ترین ائیرپورٹس رکھنے والے ممالک میں ہو سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.