Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موبائل ٹیکس کیس:قانون کےغلط اطلاق سےعوام کی جیبوں سے پیسےنکالےجارہےہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نےموبائل ٹیکس سےمتعلق کیس میں ریمارکس دیےکہ قانون کےغلط اطلاق سےعوام کی جیبوں سےپیسے نکالےجارہے ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ نےموبائل کارڈز پرٹیکس کٹوتی سےمتعلق کیس کی سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سےایڈیشنل اٹارنی جنرل نےرپورٹ جمع کروائی۔

چیف جسٹس نےاستفسارکیاکہ ازخود نوٹس سےمتعلق184(3)پروفاقی حکومت کاکیا موقف ہے؟۔ایڈیشنل اٹارنی نےجواب دیاکہ موبائل کارڈپر ٹیکس عوامی مفاد کے دائرے میں نہیں آتا،لیکن سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پرٹیکس کٹوتی روک رکھی ہے۔
چیف جسٹس نےکہاکہ سب سےپہلےعدالت نےایشوز مرتب کرناہیں، پہلا ایشو 184(3)کےدائرہ کارکا ہے،دوسرا ایشو یہ ہےکہ ٹیکس قانون میں خرابی ہےیاحکومت نےاطلاق غلط کیا،قانون کےغلط اطلاق سےعوام کی جیبوں سےپیسےنکالےجارہےہیں،ایک مسئلہ یہ بھی ہےکہ ایڈوانس ٹیکس لیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نےکہاکہ یہ ایڈوانس ٹیکس کیا ہوتا ہے؟جو شہری ٹیکس دائر ےمیں نہیں آ تےان سےٹیکس کیسےلیاجاسکتا ہے، ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والوں کیلئے کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.