Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موجودہ حکومت نااہل اورنالائق ہے،حکومت کےپاس اپنی کارکردگی بتانے کےلیےکچھ نہیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کاکہناہےکہ وزیراعظم جب جھوٹا اورنااہل ہو تو ایسی ہی صورتحال ہوتی ہےتاہم جھوٹوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت نااہل اورنالائق ہے،حکومت کےپاس اپنی کارکردگی بتانے کےلیےکچھ نہیں،پی ٹی آئی کا طریقہ واردات مختلف ہے،دوسروں کو چوراورڈاکو کہنا ان کاطریقہ واردات ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ پچھلے9 ماہ میں گیس141 فیصد پہلےہی مہنگی ہوچکی ہےتاہم اب مزید قیمتوں میں80 فیصد اضافہ ہونےوالا ہے، جھوٹی حکومت عوام کو آئی ایم ایف کی شرائط بتائے۔انہوں نےکہاکہ عمران خان اب کنٹینرپرنہیں بلکہ وزیراعظم کی کرسی پرہیں تاہم وزیراعظم لاڈلےہیں اورلاڈلےسےسوال نہیں ہوسکتا۔
ترجمان مسلم لیگ(ن)نےکہاکہ فواد چوہدری سیاسی خانہ بدوش اورکرائےکےوزیرہیں جبکہ انہوں نےشاہد خاقان عباسی پرجھوٹےالزامات لگائے،وزیراعظم جب جھوٹا اورنااہل ہو تو ایسی ہی صورتحال ہوتی ہےتاہم جھوٹوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.