Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لیے حکومت آج اہم فیصلوں کا اعلان کرنے والی ہے

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں  حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تقریباً 18 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کوئی غریب مہنگائی کی وجہ سے تنگ نہ ہو جب کہ وہ دو دن قبل کابینہ اجلاس میں مہنگائی سے متعلق اہم فیصلوں اور اعلانات کا عندیہ دے چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے ‏گا اور کابینہ کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کی سمری ‏پیش کی جائے گی جب کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی کے چیئرمین کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.