Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

میں اپنی وکالت خود ہی کروں گا,ایل این جی کیس کوبہترسمجھتا ہوں۔شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد۔احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔

نیب کی جانب سےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو13روزہ ریمانڈ ختم ہونےکےبعد احتساب عدالت کےجج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کرنی ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے احتساب عدالت نے منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 15 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کےدوران جج محمد بشیرکا شاہد خاقان عباسی سےمکالمہ کرتےہوئےکہناتھاکہ آپ اپنا وکیل کرلیں جو ریمانڈ کی مخالفت کرسکے۔

شاہد خاقان عباسی نےکہاکہ میں اپنی وکالت خود ہی کروں گا،میں خود اُس وقت وزیرتھا اسلیےایل این جی کیس کوبہترسمجھتا ہوں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ میں نیب والوں کو بھی ایل این جی سمجھاؤں گا بس کچھ وقت چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.