Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نئے سال کا تحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا۔

حکومتی اعلامیہ کے تحت پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے دس پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے آٹھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.