Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوازشریف کیخلاف فیصلہ دینےوالےجج کو بلیک میل کیاگیا،مریم نواز ویڈیو سامنےلےآئیں

لاہور:مسلم لیگ(ن)نےاحتساب عدالت کےجج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری کی ہےجس میں ان کاکہناہےکہ نواز شریف کوسزادباؤ پرسنائی۔

لاہورمیں مسلم لیگ(ن)کےصدرشہباز شریف،نائب صدرمریم نواز،شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو نیب ریفرنس میں سزا بدترین ناانصافی ہے،امید ہےانہیں ضرورانصاف ملے گا۔

مریم نوازنےکہاکہ پاناما سےاقامہ تک ریفرنسزکاسفرآج بھی جاری ہے،انتقام پرمبنی فیصلےسنائےگئے،نوازشریف پرلگنےوالےالزامات کےثبوت نہیں ملےلیکن پھربھی انھیں سزاہوئی،مفروضوں اورانتقام پرمبنی فیصلےسنائےگئے،نوازشریف پرمقدمات شروع ہونےسے پہلےہی فیصلےہوئے،نوازشریف کی بےگناہی کی غیبی مدد آئی ہے،سزادینےوالا خود بول اٹھا کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

مسلم لیگ(ن)نےپریس کانفرنس میں نوازشریف کوالعزیزیہ ریفرنس میں سزاسنانےوالےاحتساب عدالت کےجج ارشد ملک کی خفیہ ویڈیو دکھائی جس میں انہوں نےن لیگ کےہمدرد ناصربٹ کواپنےگھرپربلاکرملاقات کی اوران سےنوازشریف کےخلاف نیب ریفرنس کےفیصلےپرگفتگو کی۔

ارشد ملک نےویڈیو میں مبینہ طورپرکہاکہ نوازشریف کوسزاسنانےکےبعد میرا ضمیرملامت کررہاہےاورمجھےڈراؤنےخواب آتےہیں،میں اس کاازالہ کرناچاہتا ہوں،نوازشریف پرنہ ہی کوئی الزام ہےنہ ہی کوئی ثبوت ہے،میں نےمیاں صاحب سےزیادتی کی۔جج نےکہاکہ نوازشریف تک یہ بات پہنچائی جائےکہ ان کےکیس میں جھول ہےاورانکےخلاف ایک دھیلےکی بھی منی لانڈنگ کاثبوت نہیں،جےآئی ٹی نےبیرون ملک جائیداد کی تحقیقات ہی نہیں کی۔

جج نےکہاکہ سزا کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے اورکیس میں دہرا معیار اپنایا گیا جو غیر قانونی ہے اور معاملات کو مشکوک بناتا ہے، لندن فلیٹس کاپاناماکیس سےکوئی تعلق نہیں بنا،حسین نوازپاکستانی شہری نہیں،حسین نوازکےمتعلق کوئی ثبوت نہیں ملاکہ پیسےسعودی عرب بھجوائےگئے۔ویڈیو میں جج ارشد ملک نےکہاکہ انکی غیراخلاقی ویڈیو کےذریعےانہیں نوازشریف کو سزا کا فیصلہ سنانےکےلیےبلیک میل کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کیا تھا نوازشریف کیلئے آخری حد تک جاؤں گی اور انہیں مرسی نہیں بننے دوں گی، تو یہ وہ آخری حد ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کو بھی بعد میں جوڈیشل مرڈر قرار دیا گیا، لیکن میں اب ایک اور سابق وزیراعظم کو غلط فیصلےکی بھینٹ نہیں چڑھنےدوں گی، اس پریس کانفرنس کے بعد مجھے بھی خطرہ ہے، آج پوری دنیا نے دیکھ لیا امپائر سے مل کر کون کھیلتا رہا، دھرنوں کے پیچھے کیا محرکات تھے آج انہیں جاننے کی ضرورت نہیں رہی، عمران خان تم سلیکٹڈ ہو تو تمہیں سلیکٹڈ ہی کہیں گے، تم تاریخ میں کبھی بھی سلیکٹڈ کے لفظ سے جان نہیں چھڑا سکو گے، تمہارے لیے نوازشریف کے خلاف بساط بچھائی گئی، اداروں کی بیساکھیاں چھوڑو میدان میں آ کر مقابلہ کرو۔

مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ آج کے بعد نوازشریف کے خلاف تمام فیصلے دم توڑ چکے ہیں اور اس ویڈیو کے بعد نوازشریف کو قید میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں رہتی، لہذا انہیں فوری طور پر باعزت بری کرتے ہوئے رہا کیا جائے۔ مریم نواز نے خبردار کیا کہ کوئی اس حوالے سے سازش کرنے کی کوشش نہ کرے ورنہ میرے پاس اس سے بھی بڑے ثبوت اور ویڈیوز ہیں جن میں نام بھی ہیں جو میں سامنے لے آؤں گی، میری کسی ادارے سے کوئی لڑائی نہیں اور نہ ہی لڑنا چاہتی ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.