Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ، شادی شدہ خاتون سے ناجائز تعلقات، 24 سالہ نوجوان قتل

نوشہرہ میں بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ پر شوہر نے غیرت کے نام پر 24 سالہ نواجوان سہیل خٹک کو جلوزئی بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔

مقتول کے والد کے مطابق ان کا بیٹا سہیل خٹک کوٹلی خود ایک بچے کا باپ ہے جس کے عرصہ سے چراٹ بختی گاؤں کی ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ ش کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ مقتول کے والد کے مطابق مسماۃ ش کے شوہر کو بیوی کے تعلقات کا علم ہونے پر اس نے مسماۃ ش کے موبائل پر سہیل خٹک کو جلوزئی بازار بلایا اور ٹارگٹ کر کے موت کے گھات اتار دیا۔  ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی میڈیکل ٹیم نے مقتول سہیل خٹک کی نعش اور دوسرے زخمی نوجوان کو میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول سہیل خٹک کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی نوجوان شاہ زیب کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب لکی مروت میں ایک سات سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سات سالہ اسداللہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسداللہ 2 روز قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا، بچے کی لاش درہ پیزو جنگل سے برآمد کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.