Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ: طالبعلموں کا کلاس فیلو کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

نوشہرہ میں دو طالبعلموں نے اپنے کلاس فیلو کے ساتھ اسلحے کی زور پر اجتماعی جنسی زیادتی کر ڈالی اور فائرنگ کرکے اسے زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے تھانہ نوشہرہ کلاں کو بتایا کہ پہاڑی علاقے معراجے میں ایک لڑکا زخمی حالت میں پڑا ہے جس کے بعد زخمی طالبعلم شاہ سید کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ اور وہاں سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ کے ڈاکٹرز نے متاثرہ طالبعلم شاہ سید کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق شاہ سید کو تین گولیاں لگی ہیں جبکہ جائے وقوع سے پانچ گولیوں کے خول برآمد ہوئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور آمان کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دینے کے بعد پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹرسائکل برآمد بھی برآمد کرلیا۔

متاثرہ طالبعلم شاہ سید نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میرے کلاس فیلوز اکاش اور تاج میر مجھے ہوسٹل سے سیر کے لئے موٹرسائکل پر لے گئے اور ایک برساتی نالہ خوڈ بہادر خیل معراجے کے مقام پر گن پوائنٹ پر  پہلے اکاش نے  زبردستی زیادتی کی اور اس کے بعد تاج میر نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

میری حالت خراب ہوئی تو اکاش نے راز کو دبانے کے لیے مجھ پرفائرنگ کردی، فائرنگ سے میں متعدد جگہوں کو گولیوں سے زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.