Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ میڈیکل کالج میں مبینہ ہراسگی کے خلاف طلباء کا احتجاج

نوشہرہ میڈیکل کالج کے طلبہ و طالبات نے مبینہ ہراسگی کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا ہے۔ آج تیسرے روز بھی طلباء کا احتجاج جاری ہے۔ دوسری جانب میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر جہانگیر کا کہنا ہے طالبات کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ہراسمنٹ نہیں کی گئی۔

طلباء کے مطابق یونیورسٹی کے ایک ملازم  نے طلبہ و طالبات کی ویڈیوز بنائی اور پھر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد ان کو بلیک میل کرنا بھی شروع کردیا۔

ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے خلاف طلبہ اور طالبات گزشتہ تین دن سے احتجاج پر ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی طلباء واقعے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران میڈیکل کالج کے ایک پروفیسر ڈاکٹر شاہ نواز نے احتجاج کرنے والے طلباء پر گاڑی چڑھا دی جس سے ایک طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر جہانگیر کا کہنا ہے طالبات کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ہراسمنٹ نہیں کی گئی چند طلبہ کالج کے ڈسپلن کو خراب کرنے کی سازش میں ملوث ہیں جبکہ احتجاج کی وجہ سے تدریسی عمل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.