Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب معیشت کےلیےزہرقاتل ہے,موجودہ حکمرانوں میں ملک چلانےکی صلاحیت نہیں۔فضل الرحمن

کراچی:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نےکہاہےکہ نیب معیشت کےلیئےزہرقاتل ہے۔جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ اور ایم ایم اے کے صدرمولانا فضل الرحمن نےکراچی پريس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئےکہاکہ موجودہ حکمرانوں میں ایک محلہ اور گلی چلانےکی صلاحیت نہیں،پچاس لاکھ گھردینےوالوں نےہزاروں گھرگرادیئے،چار ماہ قبل ڈالر110روپےکاتھا آج 140 پرپہنچ گیا ہے۔

فضل الرحمن نےکہاکہ آئی ایم ایف ہم سے کھیل رہا ہے،جب تک ڈالر150روپےپرنہیں پہنچ جاتا آئی ایم ایف ہم سےبات بھی نہیں کرےگا، ملک کی معیشت کابیڑا غرق کردیاگیاہےاوراسرائیل کوتسلیم کرنےکی باتیں ہورہی ہیں،جبکہ دوسری طرف بھارت آبی جارحیت پراتراہوا ہے۔انہوں نےکہا کہ اگرگلگت کو اپنا صوبہ بنایاگیا تو اس کا مطلب ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی حکومت کو آپ نےتسلیم کرلیا۔
سربراہ جےیوآئی نےنیب کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئےکہاکہ نیب کوامرت دھاراسمجھاجارہاہےحالانکہ نیب معیشت کےلیئےزہرقاتل ہے،قومی احتساب بیوروکاادارہ سیاستدانوں سےانتقام لینےکیلیے بنایاگیاتھا،جب تک نیب کی یہ روش رہےگی کوئی سرمایہ کاری کرےگانہ کوئی آئےگا، کوئی بیوروکریٹ بھی کسی فائل کوہاتھ نہیں لگارہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.