Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب نےوزیردفاع پرویزخٹک اوراسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کےخلاف تحقیقات شروع کردی

پشاور:نیب نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
نیب خیبر پختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے اورانہیں اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

نیب ذرائع کےمطابق ہری پورمیں پاک آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ کےقیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کیا گیا۔ سیکرٹری اعلی تعلیم نے نئے ادارے کے قیام اوروفد کوآسٹریلیا لیے جانے کے لئے 30 لاکھ کا فنڈ مانگا،سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اورسیکریٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کی اور مخالفت کے باوجود بھی چیف سیکریٹری، مشیرتعلیم اور وزیراعلی نے منصوبے کی منظوری دے دی۔
سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکریٹری فنانس نے نئے ادارے کے بجائے کسی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویزدی، ادارے کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں بھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.