Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیب کاجعلی اکاؤنٹس کیس میں زرداری،بلاول اور فریال تالپور کو طلب کرنےکا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی رواں ماہ طلب کیا جائے گا،دبئی سے اہم ملزم گرفتار

اسلام آباد ۔نیب نےجعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری،بلاول بھٹو،فریال تالپورکو طلب کرنےکا فیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی رواں ماہ طلب کیا جائے گا۔جعلی بنک اکاونٹس کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیس کےتمام فریقین کونیب کےدفترطلب کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے،ملزمان کوآئندہ ہفتےطلبی کےنوٹس جاری کیےجائیں گے، ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنےکےعلاوہ تحریری جواب طلب کرنےکا بھی فیصلہ کیاگیا ہے،قومی احتساب بیوروکی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے سوالنامہ تیار کرلیا۔

دوسری جانب میگا منی لانڈرنگ کیس میں عمیرایسوسی ایٹس کےمالک محمد عمیرکودبئی سےگرفتار کرلیاگیاہے۔ملزم محمد عمیرکےبینک اکائونٹ میں اربوں روپے منتقل گئےتھےاورعمیر کانام 20 مرکزی ملزموں میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.