Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیوزی لینڈ میں مساجد پرفائرنگ:بنگلادیشی کرکٹ ٹیم ممبران حملےمیں بال بال بچ گئے

کرائسسٹ چرچ:کرائسٹ چرچ میں دہشتگردوں کی مساجد پرفائرنگ کےوقت بنگلادیشی ٹیم بھی وہاں موجود تھی تاہم تمام کھلاڑی بال بال بچ گئے۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 49 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، حملے کے وقت مسجد میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم موجود تھی تاہم تمام کھلاڑی بال بال بچ گئے۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان تمیم اقبال نےٹوئٹرپرکہاکہ دہشت گرد حملےکےوقت ٹیم مسجد میں موجود تھی تاہم سارے کھلاڑی محفوظ ہیں،ہمارے لیےیہ بہت بھیانک واقعہ ہے،ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ایک اوربنگلادیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم نے بھی سماجی رابطےکی سائٹ ٹوئٹرپرکہاکہ کرائسٹ چرچ میں حملے کےوقت ہم محفوظ رہے تاہم ایسا بھیانک واقعہ دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے میں تمام کھلاڑی محفوظ ہیں،دوسری جانب کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کےبعد بنگلادیش کرکٹ ٹیم نےدورہ نیوزی لینڈ ختم کردیاہےاورکھلاڑیوں کوواپس بلالیاہے،دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورے کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کے دوران مساجد پر حملوں کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا اور اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.