Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیوزی لینڈ پرامن ملک ‘لوگ پیار کرنیوالے ہیں’شاہد خان آفریدی

دنیا کو مشترکہ طور پر نفرت روکنی چاہیے'دہشتگر دی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا'سابق کپتان

کراچی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ پرامن ملک ‘لوگ پیارکرنیوالے ہیں’دنیا کو مشترکہ طور پر نفرت روکنی چاہیے’دہشتگر دی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

جمعہ کو سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی کہاکہ کرائسٹ چرچ میں انتہائی اندوہناک واقعہ ہوا،میں نےنیوزی لینڈ کو انتہائی پرامن اورمحفوظ ملک پایا جہاں کے لوگ پیار کرنےوالے ہیں،تمیم اقبال سے بات ہوئی ہے،اطمینان ہےکہ بنگلہ دیشی ٹیم اورسٹاف محفوظ ہے،دنیا کو مشترکہ طور پرکوشش کرکےنفرت روکنی چاہیے،دہشتگر دی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،اللہ شہدائ کی مغفرت کرے”۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.