Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سےجدہ ہیروئن اسمگل کرنےکی کوشش ناکام

مسافر کا نام محمد عدنان اور وہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے،7کلو850گرام ہیروئن برآمد ہوئی، اے ایس ایف حکام

اسلام آباد۔نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات اےایس ایف اہلکاروں نےکروڑوں روپےمالیت کی ہیروئن جدہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کےمطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسقط کےراستے جدہ جانےوالےمسافر سے7کلو 850 گرام بران شوگر (ہیروئن)برآمد ہوئی ہے۔

مسافرکےبیگ کواسکینگ کےدوران مشکوک قراردےکرچیک کیاگیا تواس میں مہارت سےچھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔اےایس ایف حکام کے مطابق مسافرکانام محمد عدنان ہےاوروہ شیخوپورہ کارہائشی ہے،ملزم کوبرآمد ہیروئن سمیت مزید تحقیقات کےلیےاےاین ایف کےحوالے کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.