Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ورلڈکپ کیلیے15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، محمد عامرڈراپ

لاہور:قومی ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق نےورلڈکپ2019اوردورہ انگلینڈ کےلیےقومی ٹیم کااعلان کردیا۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےچیف سلیکٹر انضمام الحق نےورلڈکپ2019کےلیےقومی ٹیم کااعلان کرتےہوئےکہاکہ ورلڈکپ میں سرفرازاحمد قومی ٹیم کی کپتانی کریںگےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان،عماد وسیم،فخرزمان،امام الحق،عابد علی،بابراعظم، شعیب ملک،محمد حفیظ،حارث سہیل حسن علی،فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی،جنید خان اورمحمد حسنین ہیں تاہم محمد حفیظ کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سےمشروط ہے۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامراورآصف علی کو دورہ انگلینڈ کےلیےٹیم کاحصہ بنایاگیا اورہمارےپاس 23 اپریل تک موقع ہےکہ ہم ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.