Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزارت مذہبی امورکارواں سال حج پرجانےوالے1 لاکھ 7ہزار526خوش نصیب عازمین کا اعلان

اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نےرواں سال حج پرجانےوالے1لاکھ 7ہزار526خوش نصیب عازمین کااعلان کردیا۔رواں برس حج کےلئے جانے والےخوش نصیب عازمین کےناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کیا۔اس سلسلےمیں مکمل طورپر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرتےہوئےرواں برس فریضہ حج کےلیے1 لاکھ 7ہزار526خوش نصیبوں کےناموں کااعلان کیاگیا۔

وفاقی وزیرمذہبی امور کا کہنا ہےکہ مسلسل تین سال سےناکام 10 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیئےگئے،رواں برس 80 سال سےزائد عمرکے2ہزارعازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں،اورمجموعی طورپرایک لاکھ 7ہزار526 خوش نصیبوں کےناموں کااعلان کیاگیا۔
وزارت مذہبی امورکےمطابق عازمین کےناموں کی قرعہ اندازی کاعمل آج رات تک مکمل ہوگااورخوش نصیبوں کوبذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.