Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرکی پہلی ملاقات کےبعد عزائم کو آگےبڑھانےکاوقت آگیاہے۔امریکہ

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ملاقات کے بعد عزائم کو آگے بڑھانے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹگس نےواشنگٹن میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ عمران خان اورڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلی ملاقات نےامریکی صدر اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کو موقع فراہم کیاکہ وہ ان کےساتھ ذاتی تعلقات اورہم آہنگی پیدا کریں۔

مورگن آرٹگس کاکہناتھاکہ دونوں سربراہان مملکت کی پہلی ملاقات کامیاب رہی اوروقت آگیاہےکہ ان ملاقاتوں میں کیےگئےوعدوں پر عملدرآمد کیاجائےاورآگےبڑھاجائے۔

ان کاکہناتھاکہ افغانستان میں امریکااورنیٹو فورسزنےبہت قربانیاں دیں اوراربوں ڈالرزخرچ کیےتاہم امریکاچاہتاہےکہ افغان عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نےکہاکہ ہم افغانستان میں قیام امن کےلیےپرعزم ہیں جس کےلیےعمران خان نےوعدہ کیاہےکہ وہ طالبان پرافغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پرزور دیں گے۔

یرغمالیوں کی بازیابی سےمتعلق سوال پرمورگن آرٹگس کاکہنا تھاکہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اورافغان صدر اشرف غنی نےٹیلی فون پر بات چیت کی اوردونوں رہنماؤں نےافغانستان میں جنگ ختم کرکے قیامِ امن کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

مائیک پومپیو نےافغان صدرکو آگاہ کیاکہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل جوزف ڈنفورڈ اور نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کو کابل بھیجا گیا ہے تاکہ وہ امن کوششوں کے سلسلے میں آئندہ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.