Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان نےسیاحت کے فروغ کےلیےآن لائن ویزا کا اجرا کردیا۔

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےسیاحت کے فروغ کےلیےآن لائن ویزا کا اجرا کردیا۔اسلام آباد میں نئی ویزا پالیسی کےاجرا کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےکہاکہ وزارت داخلہ آن لائن پالیسی بنانےکےلیےمبارکباد کی مستحق ہے،اس سےغیرملکی پاکستان آئیں گےانہیں این اوسی لینےکی ضرورت نہیں پڑےگی،ان کےلیےویزا میں سہولیات دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نےکہاکہ پاکستان کےشمالی علاقہ جات سوئٹرزلینڈ سےدگنے ہیں،ہنزہ،دیراورگلگت بہترین سیاحتی مقامات ہیں،لوگ جب آئیں گے تو یہاں سےمتاثر ہوں گےاورسرمایہ کاری کریں گےہمیں،پاکستان میں اب کوئی سیکیورٹی کےمسائل نہیں ہیں ہم نےسرمایہ کاری کیلیے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے۔
عمران خان نےکہاکہ ہم فرینڈلی ٹیورازم کھولیں گےاس سلسلےمیں ایک ٹاسک فورس ہےجس میں مختلف شعبہ ہائےجات کےلوگ شامل ہیں، انہوں نےکہاکہ پاکستان مشکل وقت سےگزرا لیکن اب حالات ساگازہیں،پاکستان امن کےراستےپر رواں دواں ہیں،بھارت میں الیکشن کے بعد ہندوستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہترہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.