Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کاپاکستان سٹیزن پورٹل پرصوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کااظہار

شہریوں کےشکایات کےحل میں وفاقی حکومت کےادارےسرفہرست،سندھ حکومت سب سے پیچھے ہے،رپورٹ

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان نےپاکستان سٹیزن پورٹل پرصوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کااظہارکیا،شہریوں کے شکایات کے حل میں وفاقی حکومت کےادارے سرفہرست جبکہ سندھ حکومت سب سےپیچھے ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کوپاکستان سٹیزن پورٹل پرصوبوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کردی گئی،شہریوں کےشکایات کے حل میں وفاقی حکومت کےادارےسرفہرست ہیں۔

رپورٹ کےمطابق وفاقی وزارتوں اوراداروں نےتین لاکھ چونسٹھ ہزارسےزائد شکایات حل کیں،وفاقی اداروں کی جانب سےنواسی فیصد شکایات حل کی گئیں۔شہریوں کی شکایات حل کےحوالےسےسندھ حکومت سب سےپیچھےہے،سندھ کی صوبائی محکمےاب تک صرف تیس فیصد شکایات حل کرسکے۔

رپورٹ میں کہاگیا پاکستان بھرمیں زیرالتوا شکایات کی تعداد سینتیس ہزارپانچ سوچوہترہے،جس میں سےبتیس ہزارزیرالتوا شکایات صرف حکومت سندھ کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےصوبائی محکموں کی کارکردگی پرمایوسی کا اظہارکرتےہوئےکہا حکومت سندھ کی جانب سےعدم تعاون کا نقصان شہریوں کوہورہاہے۔وزیراعظم نےسندھ کےچیف سیکرٹری کوخط لکھنےکی ہدایت کردی اورکہا وفاقی وصوبائی اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔رپورٹ کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں90 فیصد شکایات پرعملدرآمد ہوا،کےپی حکومت نے86اورپنجاب نے85 فیصد شکایات حل کیں جبکہ بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصد شکایات حل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.