Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم نےگورنرپنجاب کو اراکین اسمبلی پنجاب کی تنخواہوں کی سمری پر دستخط کرنےسےروک دیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےگورنرپنجاب محمد سرورکو اراکین اسمبلی پنجاب کی تنخواہوں کی سمری پر دستخط کرنے سے روک دیا۔

وزیراعظم عمران خان نےاراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافےکی سمری روکنےاورگورنرپنجاب کو سمری پردستخط نہ کرنےکی ہدایت جاری کردی ہیں اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکومراعات سےمتعلق بل دوبارہ ایوان میں لانےکا کہا ہے۔

وزیراعظم نےکہاہےکہ وزیراعلٰی کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، وزیر اعلی کو پوری زندگی کے لئے گھر دینے کا فیصلہ مناسب نہیں۔ وزیراعظم نے لائف ٹائم مراعات کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 3 ماہ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

اس سےقبل سماجی رابطےکی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراظہارخیال کرتےہوئےوزیراعظم نےکہاتھاکہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سےوزیراعلی، وزراء اورارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافےکےفیصلے سےبہت مایوس ہوا ہوں،اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیاجاسکتا،عوام کوبنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے،ملک میں خوشحالی ہوتو اسطرح کےفیصلوں کاجوازبھی بنتا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نےارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکا بل منظورکیاتھا جسکےتحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اورمراعات83ہزارماہانہ سےبڑھاکر2لاکھ روپےتک کردی گئی،جسکےبعد وزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اورمراعات وزیراعظم سےبھی زیادہ ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.