Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کےبینک اکاؤنٹس کھولنےکی ہدایت

اسلام آباد:وزراعظم عمران خان نےکہاہےکہ انہوں نےپاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کےاکاؤنٹس کھولنےکی اجازت دینےکے احکامات جاری کر دیے ہیں۔اپنےایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کو بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت بہت پہلے دے دینی چاہئے تھی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 14 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں جن میں 74 فیصد ان افغانوں کی دوسری یا تیسری نسل ہے یا وہ پاکستان ہی میں پیدا ہوئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں کراچی میں منعقد ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی حکومت افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستانی شہریت دینے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.