Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےقبائلی اضلاع میں عدالتی نظام کےبعد جیلوں کی منظوری دےدی

پشاور-ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ نےحوالات کو سب جیل قراردینےکی سمری بھیجی تھی جسےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے منظورکرلیا جب کہ حوالات کو سب جیل قرار دینےکی منظوری صوبائی کابینہ سے بھی لی جائے گی۔
ذرائع نےبتایاکہ سمری کی منظوری کے بعد قبائلی اضلاع میں 15 حوالات کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، ضلع شمالی و جنوبی وزیرستان، اورکزئی میں 2 حوالات، ضلع خیبر میں 3 جب کہ ضلع کرم، مہمند اور باجوڑ میں 2،2 حوالات کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق سب جیل کادرجہ ملنےکےبعد عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کووارنٹ بھیجاکرےگی،سب جیلوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لیویز فورس کی ہوگی۔

دوسری جانب گورنرخیبرپختونخوا نےبھی2آرڈیننس پردستخط کیےہیں جسکےتحت قبائلی اضلاع میں لیویزاورخاصہ دارفورس کو پولیس کے اختیارات مل گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کاکہناہےکہ لیویز فورس کااپنا ڈی جی اورڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ہوگا،دونوں افسران کاتعلق پولیس سےہوگا اورہرقبائلی ضلع میں لیویز فورس کا سربراہ ڈی پی او ہوگا۔

ذرائع نےبتایاکہ دونوں فورسزکومرحلہ وارپولیس میں ضم کیاجائےگا،خاصہ داراورلیویزفورس اب تک وفاقی حکومت کےتحت کام کررہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.