Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاچارہزارنوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئےفری ٹیکنیکل ایجوکیشن شروع کرنےکا اعلان

ٹیکنیکل ایجوکیشنل وقت کی ضرورت ہے،ترقی یافتہ ملکوںکی ترقی کا راز بھی ہنرمندلیبر کا فروغ ہے،محمود خان

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نےصوبےبشمول ضم شدہ اضلاع کےچارہزارنوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کیلئےفری ٹیکنیکل ایجوکیشن مارچ سے شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پرٹیوٹانےخواتین روزگارسروسزاورخیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کئے۔وزیراعلیٰ نےکہا کہ صوبے کو ایک ہنرمندلیبر کی اشد ضرورت ہے۔ہم صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینگےاوراس کو مزید پروموٹ کرینگےانہوں نےکہاکہ اس حوالےسےخیبرپختونخوا ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کومزید مضبوط اورمستحکم بنائینگے۔ انہوں نےکہاکہ ترقی یافتہ ملکوںکی ترقی کارازبھی ہنرمندلیبرکا فروغ ہے۔ ٹیکنیکل ایجوکیشنل وقت کی ضرورت ہےاورہمیں وقت کےساتھ چلناہےمستقبل قریب میں سی پیک اوررشکئی اکنامک زون کےتناظر میں صوبےکوہنرمند لیبرکی مزید ضرورت درپیش ہوگی۔

ہماری کوشش ہےکہ کےپی ٹیوٹا سےفارغ ہنرمند نوجوانان وخواتین کوتمام فعال انڈسٹریل سٹیٹس اوردوسرے اکنامک زونز میں روزگارکے بہترین مواقع فراہم کئےجائیں۔

ان خیالات کااظہاروزیراعلیٰ نےانڈسٹریل سٹیٹ حیات آباد میں کےپی ٹیوٹاکی جانب سےگورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹرفاروویمن (GTVC-W )میں موجودسہولیات کی بحالی و بہتری اور پیٹرپ فاؤنڈیشن جرمنی کےتعاون سےسنٹرآف رینیویبل انرجی کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔

وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا اورمنیجنگ ڈائریکٹرکےپی ٹیوٹا نےبھی تقریب سےخطاب کیا۔اس موقع پراراکین صوبائی اسمبلی،پرنسپل سیکرٹری برائےوزیراعلیٰ اور دوسرےعہدداران بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ کو ایڈوانس ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر جو کہ2003میں حکومت عوامی جمہوریہ چین کےتعاون سےتعمیر ہوا وہ پورےملک میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے،پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ کو سنٹر آف رینیوبل انرجی پربھی بریفنگ دی گئی،جو کہ ایڈوانس ٹیکنیکل سنٹر کا ایک توسیعی منصوبہ ہے جو شمسی توانائی کےفروغ میں اپنا کردار ادا کریگا ۔

اس منصوبے کو پیٹرپ فائونڈیشن جرمنی کی مالی معاونت سے وِ ش انٹرنیشنل نے مکمل کیا ہے جس کے تحت شمسی توانائی سے متعلق فنی تربیت کے تمام تر وسائل فراہم کریگی ۔

اس منصوبےمیں ایک خوبصورت عمارت کی تعمیر،لیبارٹری کیلئے سازوسامان،فرنیچر ، طلبا کیلئےنصابی کتب،یونیفارم اور560 ٹول کٹس شامل ہیں۔پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد وِش انٹرنیشنل نےاس سےمتصل خواتین وکیشنل سنٹرکی مرمت و توسیع کا پراجیکٹ شروع کیا۔ ان منصوبوں کا باضابطہ افتتاح آج وزیراعلیٰ نے کیا۔

مذکورہ بالا دونوں منصوبے فنی تعلیم و تربیت کےفروغ میں اہم کردار ادا کرینگے۔وزیراعلیٰ نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ صوبائی حکومت کا بنیادی وژن ہےکہ صوبےمیں غربت کےخاتمے اورمعاشی استحکام کیلئے نوجوانوں کی تربیت اور روزگارپرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کی فنی تربیت اورروزگارکی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔صوبائی حکومت نےصوبےبشمول ضم شدہ اضلاع کےنوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئےمفت فنی تربیت کا اہتمام کیاہےوزیراعلیٰ نےصوبےبشمول ضم شدہ اضلاع میں چارہزارطلبا کیلئے مفت فنی تربیت فراہم کرنے کی منظوری دی جس کو مارچ 2019 میں باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔

انہوں نےکہاکہ فنی تربیت مارکیٹ کی ضرورت ہےجس کیلئےویمن وکیشنل ٹریننگ سنٹرمیں تربیتی سہولیات کو توسیع دی جارہی ہے۔انہوں نےیقین دلایاکہ ان پروگرامز کو مزید وسعت دینےکیلئےصوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ مذکورہ منصوبےروزگارکےمسئلے کوحل کرنےمیں معاون ہوںگے،لوگ سرکاری نوکری کی درخواست کرتےہیں حالانکہ سرکاری شعبےمیں نوکریاں بےروزگاری کےخاتمے کیلئےکافی نہیں ہوتی اس لئےصوبائی حکومت نجی شعبےکواٹھانےاورروزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ موجودہ توانائی بحران کو مد نظر رکھ کرشمسی پیداوار بڑھانےپربھی خصوصی توجہ دینےکی ضرورت ہےتوانائی بحران پرقابوپانے کیلئےشمسی توانائی کے استعمال کو فروغ ملنا چاہئے۔

خیبرپختونخوا میں شمسی توانائی پیداکرنےکی بہت صلاحیت موجود ہے۔جس کو اگربروئے کارلایاجائےتو نہ صرف توانائی کی قلت پر قابوپایا جاسکتاہےبلکہ ماحول کی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے۔اس سلسلےمیں سنٹر آف رینیوبل انرجی منصوبےکاافتتاح خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ نےوِش انٹرنیشنل اورGIZکا فنی تعلیم و تربیت کےمیدان میں صوبائی حکومت کا ساتھ دینےپرشکریہ ادا کیا۔انہوں نےکہاکہ وِش انٹرنیشنل اورGIZمزید اچھےمنصوبوں کےساتھ فنی تعلیم وتربیت میں اپناتعاون جاری رکھےگا۔وزیراعلیٰ نےصوبےکےصنعتکاروں اور تجارت پیشہ برادری سےدرخواست کی کہ ٹیوٹا کےساتھ اپنےروابط مضبوط ترکریں تاکہ فنی تربیت مزید مؤثرہو اورفارغ شدہ طلباءوطالبات کی مارکیٹ میں کھپت آسان ہوسکے۔

ٹیوٹاکی انتظامیہ بھی ڈونرزاورصنعتکاروں کےساتھ اپنےروابط مضبوط کرےتاکہ فنی تعلیم وتربیت کا دائرہ کار وسیع ہواورصوبے میں بے روزگاری اورغربت وافلاس کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

وزیراعلیٰ نےیقین دلایاکہ صوبائی حکومت کےپی ٹیوٹاکو مستحکم اورمزید مضبوط بنانے میں کوئی کسرنہیں اٹھائےگی اورادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے صوبےمیں شجرکاری مہم 2019 کے فروغ کیلئے پودا بھی لگایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.