Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت کےذمےبجلی کےخالص منافع کے60ارب روپےبقایا جات ہےجس میں20 ارب آئند ہ ہفتےملیں گے،محمودخان

پشاور۔وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نےکہاہےکہ وفاقی حکومت کےذمے خیبرپختونخواکےبجلی کےخالص منافع کے60ارب روپے بقایاجات ہےجس میں20ارب روپےآئند ہ ہفتےملیں گےجبکہ باقی ہرمہینے5ارب روپےملیں گےاورصوبےکا اب تک بینک سےقرضہ لینےکا کوئی ارادہ نہیں،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہےاورصوبےکےدیگراضلاع کو بھی پشاورکی ضلعی حکومت کی تقلیدکرنا چاہیے،جب سےمیں وزیراعلی بناہوں تب سےپشاورکی ضلعی حکومت کی کارکردگی سب سےبہترین ہے،بحیثیت ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی کارکردگی قابل ستائش ہےاوردیگراضلاع کی ناظمین کیلئےایک مثال ہےجنہوں نےنہ صرف بلدیاتی نظام کوکامیاب کیابلکہ ضلعی حکومت کی آمدن بڑھاکرملازمین کا مستقبل محفوظ کیا اورپشاور میں انقلابی اورمنفرد ترقیاتی منصوبےشروع کئے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےصوبے کےپہلےپارکنگ سکائی لائن نمکمنڈی پشاورمیں سنگ بنیاد رکھتےہوئےکیا۔اس موقع پرضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان،رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی،اراکین صوبائی اسمبلی کامران بنگش،واجداللہ،محمد آصف خان،ٹائونز ناظمین فرید اللہ کافور ڈھیری،زاہدندیم، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظاہرشاہ،ڈی سی پشاورڈاکٹرعمران حامد شیخ،نائب ناظم سید قاسم علی شاہ،ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمان،ڈی جی ایم ڈی اےصاحبزادہ محمد طارق،ٹائون ون میونسپل آفیسرسلیم خان،چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفرعلی شاہ پلاننگ آفیسرامیرخان،اکائونٹنٹ عزیزخان،اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن قدیم شاہ،اےڈی پراپرٹی کامران امجد،یونین کونسل 18 کےڈسٹرکٹ ممبر تقدیر علی سمیت ڈسٹرکٹ وٹائونز ممبران اورتاجر برادری کثیرتعداد میںموجودتھے۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نےکہاکہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی چل رہی ہےہم سب افواج کےساتھ کھڑے ہیں اورامیدرکھتاہوں انڈیا جنگ کی طرف نہیں جائیگالیکن اگرجنگ مسلط کی گئی تو قوم انڈیاکو سبق سکھائےگی،حکومت،عوام ،فوج اور اداروں کےساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پروزیراعلیٰ محمود خان نےرکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی کےمطالبےپرنمک منڈی سڑک بنانے،جیم سٹون چوک تعمیرکرنےاور لائٹ لگانےکا بھی اعلان کیا۔

انہوں نےکہاکہ صوبےکےعوام نےدو تہائی اکثریت دی ہےاورہماری حکومت کافرض بنتاہےکہ عوام کےمسائل حل کرکےدکھائیں،وزیر اعلی ہائوس کےدروازے عوام کیلئےکھلےہیں وزیراعلی نے ڈبلیو ایس ایس پی کےچیف ایگزیکٹو کو ہدایت کہ پانی کےبلوں میں عوام کو ریلیف دیں جبکہ گیس کےزیادہ بلزکا نوٹس لیتےہوئےاس میں کمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔

انہوں نےکہاکہ پشاورہم سب کاہےاورجتنا بھی ہوسکیں یہاں کےعوام کو ریلیف دیںگے۔محمود خان نےکہاکہ ہم بی آرٹی منصوبہ23مارچ تک مکمل کرینگےاوراگرایساممکن نہ ہواتو پھرمیرارد عمل بھی23مارچ کو دکھیں اورلائحہ عمل کااعلان کروں گا،وزیراعلی نےایبٹ آباد میں قتل ہونےوالےافضل کوہستانی کےقتل کانوٹس لےلیا ہےاورآئی جی سےجواب طلب کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.