Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی حکومت کے پاس 81 ہزار سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہیں

کراچی: وفاقی حکومت کے لیے منظور شدہ 6 لاکھ 63 ہزار 234 آسامیوں میں سے 81 ہزار سے زائد آسامیاں اس وقت خالی ہیں۔ اسٹیبشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 19-2018 میں وفاقی حکومت کے لیے منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 234 تھی لیکن اس میں سے 5 لاکھ 81 ہزار 755 آسامیوں پر افسران اور ملازمین دستیاب تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی تعداد کی 29۔12 فیصد یا 81 ہزار 479 آسامیوں خالی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 3 لاکھ 99 ہزار 265 ملازمین وفاقی حکومت کے 206 خودمختار اداروں یا کارپوریشنز میں کام کررہے ہیں جبکہ منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 174 ہے یعنی ایک لاکھ 15 ہزار 909 ملازمین کی کمی ہے۔

گزشتہ برس 4 لاکھ 92 ہزار 564 آسامیاں منظورہ شدہ تھیں جس میں 3 لاکھ 97 ہزار 487 پر بھرتیاں کی گئیں، یعنی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد میں 4.59 فیصد اضافہ جبکہ حکومتی اداروں میں ملازمین کی تعداد میں 0.45فیصد اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.