Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف برطانوی نیشنل کرائم ایجسنی میں شکایت

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف برطانوی نیشنل کرائم ایجسنی میں شکایت درج کرادی۔ عابد شیر علی نے دعویٰ کیا کہ فیصل واوڈا کی برطانیہ میں 11 پراپرٹیز موجود ہیں جن سے متعلق نیشنل کرائم ایجنسی میں شکایت درج کرادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کو بے نقاب کروں گا، یہ پیسے منی لانڈرنگ کرکے برطانیہ لائے اور انہیں بتانا پڑے گا کہ کن ذرائع سے پیسے لندن لائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی فیصل واوڈا کے اثاثوں کے متعلق تحقیقات کرے۔

عابد شیر علی نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار اور چئیرمین قومی احتساب بیورو (نیب) فیصل واوڈا کے خلاف ایکشن لیں۔ خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں اپنے ویڈیو بیان میں عابد شیر علی نے کہا تھا کہ لندن کی مہنگی ترین اسٹریٹ میں فیصل واوڈا کی جائیداد موجود ہے، جو انہوں نے کراچی میں چائنا کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے بنائی ہے اور جس کی مالیت 40 لاکھ پاؤنڈ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.