Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وفاق کےایک صوبےکےساتھ ناروا سلوک ہورہاہے،پاکستان پیپلزپارٹی

سندھ اسمبلی سپیکر کوگرفتارکرنےسے پارلیمنٹ کوکیا پیغام گیا؟نیب جو کچھ کررہا ہےاس کابیک ڈراپ تحریک انصاف دےرہی ہے،وزیراعظم جب بھی بیرون ملک جاتےہیں تواپوزیشن کوگندہ کرنانہیں بھولتے،ہمیں کہتےہیں آپ سندھ کارڈ استعمال کرتےہیں،کارڈوں کی سیاست خان صاحب کرتےہیں،وزیر اعظم کےدونوں جیبوں میں اےٹی ایم کارڈ ہیں،سندھ کی حکومت کوگرانےکی سازش کی جارہی ہے،کیاوزیراعظم کی بہن کےخلاف جےآئی ٹی نہیں بننےچاہیے؟جہاں نا انصافی ہوگی کسی صوبےمیں بھی ہوگی ہم بات کریں گے،ہم کیسزکےپرنہیں عوام کے مسائل پر احتجاج کریں گے، نفیسہ شاہ اور پلوشہ خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی نےکہاہےکہ سندھ اسمبلی سپیکر کوگرفتارکرنےسےپارلیمنٹ کوکیاپیغام گیا؟وفاق کےایک صوبےکےساتھ ناروا سلوک ہورہاہے،نیب جوکچھ کررہاہےاس کابیک ڈراپ تحریک انصاف دےرہی ہے،وزیراعظم جب بھی بیرون ملک جاتےہیں تواپوزیشن کوگندہ کرنانہیں بھولتے،ہمیں کہتےہیں آپ سندھ کارڈ استعمال کرتےہیں،کارڈوں کی سیاست خان صاحب کرتےہیں،وزیراعظم کےدونوں جیبوں میں اےٹی ایم کارڈ ہیں،سندھ کی حکومت کوگرانےکی سازش کی جارہی ہے،کیاوزیراعظم کی بہن کےخلاف جےآئی ٹی نہیں بننےچاہیے؟جہاں ناانصافی ہوگی کسی صوبےمیں بھی ہوگی ہم بات کریںگے،ہم کیسزکےپرنہیں عوام کےمسائل پراحتجاج کریں گے۔

ان خیالات کا اظہارڈاکٹرنفیسہ شاہ اورپلوشہ خان نےمیڈیا کوبریفنگ دیتےہوئےکیا ۔نفیسہ شاہ نےکہاکہ وہ کون ساصوبہ ہےجس کے172 لوگوں کےنام ای سی ایل میں ڈالے جاتےہیں۔انہوں نےکہاکہ وہ کون ساصوبہ ہےجس کےوزیراعلی آئی جی تبدیل نہیں کرسکتے؟صوبوں کےآئی جیزاوروفاق کا آئی جی تقریباً تبدیل ہوچکے ہیں۔ انہوں نےکہاکہ وہ کون ساصوبہ ہےجسکےدو ارب روپےروکےہوئےہیں۔نفیسہ شاہ نےکہاکہ پلوامہ کےمسئلہ پر ڈی جی آئی ایس پی آرنےبھی بات کی،پلوامہ واقعہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان کی سالمیت کےاوپرپیپلز پارٹی نےکبھی سیاست نہیں کی۔نفیسہ شاہ نےکہاکہ طویل تاخیرکےبعد قومی اسمبلی اجلاس کا اجلاس بلایا گیا، پارلیمنٹ کے طرف سے یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا۔

انہوں نےکہاکہ سندھ اسمبلی سپیکرکوگرفتارکرنےسے پارلیمنٹ کوکیا پیغام گیا؟۔ نفیسہ شاہ نےکہاکہ یوسف رضاگیلانی کوبھی ای سی ایل میں ڈالا گیا،وفاق کےایک صوبےکےساتھ ناروا سلوک ہورہاہے۔

نفیسہ شاہ نےکہاکہ نیب جو کچھ کررہاہےاس کا بیک ڈراپ تحریک انصاف دےرہی ہے۔ نفیسہ شاہ نےکہاکہ وزیراعظم کی پہلی تقریر میں عوامی مسائل کی بات ہونی چاہیے تھی،وزیر اعظم جب بیرون ملک جاتے ہیں وہاں بھی اپوزیشن کو گندہ کرنا نہیں بھولتے۔

انہوں نےکہاکہ سعودی ولی عہد کےسامنے بھی اپوزیشن کےاوپرالزامات لگائےگئے۔نفیسہ شاہ نےکہاکہ وہ کون ساصوبہ ہےجس کے سپیکر کوگرفتارکیا جاتا ہے،اگر گورنرموجود نہیں تو قائمہ مقام گورنرسپیکر سندھ اسمبلی ہوتے ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہمیں کہتے ہیں آپ سندھ کارڈ استعمال کرتے ہیں، یہ کارڈ نہیں بلکہ کروڑوں لوگوں کا صوبہ ہے۔

انہوں نےکہاکہ کارڈوں کی سیاست خان صاحب کرتےہیں،وزیراعظم کےدونوں جیبوں میں اے ٹی ایم کارڈ ہیں،جہاں نا انصافی ہوگی کسی صوبےمیں بھی ہوگی ہم بات کریں گے،یہ ساری زیادتیاں سندھ میں ہورہی ہیں۔

پلوشہ خان نےکہاکہ کشمیر پرپوری قوم اورپیپلزپارٹی کاہرکارکن فوج کےساتھ کھڑاہے،بھٹو صاحب نےکہاتھا کشمیرکےاوپرجنگ کریں گے ،ہم بھٹو صاحب کاپاکستان ہیں،ہم شہید بی بی کاپاکستان ہیں،ہم بھیک منگوں کاپاکستان نہیں۔

انہوں نےکہاکہ پاکستان کوتنہاکرنےکی کوشش کی جارہی ہے،آج جہاں پاکستان کھڑاہےاس کا کون ذمہ دارہے؟۔

انہوں نےکہاکہ قوم کو متحد کرنےکےوقت وزیراعظم نےعوام کوتقسیم کیا،سندھ کی حکومت کوگرانےکی سازش کی جارہی ہے۔پلوشہ خان نےکہاکہ بھارت نےدریائوں کاپانی بند کرنےکی دھمکی دی ہے۔انہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت اتنا ظلم کریں جتنابرداشت کرنےکی اہلیت رکھتی ہو۔

انہوں نےکہاکہ کیاوزیراعظم کی بہن کےخلاف جےآئی ٹی نہیں بننےچاہیے؟،ہم بےنامی قوم نہیں۔ نفیسہ شاہ نےکہاکہ آغا سراج درانی ایک فرد نہیں بلکہ سندھ اسمبلی سپیکرہیں،سپیکر صاحب خود بھی رولنگ دیں یہ پھراحتجاج کریں،آج قومی اسمبلی میں بجلی اورگیس کےاوپر احتجاج ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم کیسز کے اوپر احتجاج نہیں کریں گے، عوام کے مسائل پر احتجاج کریں گے۔

انہوں نےکہاکہ یہ غلط تاثرہےہمارے کارکن باالکل تیارہیں۔انہوں نےکہاکہ بہت ہی دکھ کی بات ہے9مختلف پٹیشن داخل ہوئیں اورسب خارج کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.