Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

و نواز شریف کو طبی بنیادوں پر 4 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجازت

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام 4 ہفتوں کیلئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ اگر شہباز شریف تقریباً ساڑھے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کرانے کیلئے تیار ہیں تو نواز شریف کو طبی بنیادوں پر 4 ہفتوں کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

 وفاقی کابینہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے  کی مشروط منظوری دے چکی ہے اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی گزشتہ روز سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر غور کررہی تھی۔

گزشتہ روز وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز بھی شریک تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عطاء تارڑ ، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام بھی شریک ہوئے۔

کابینہ کمیٹی کا اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں نیب حکام نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر واضح مؤقف دینے سے انکار کیا جس پر کمیٹی نے نیب حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کو طلب کیا تاہم اس طویل اجلاس میں بھی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ نہیں ہوسکاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.