Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹانک : سفاک شخص نے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

ٹانک: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سفاک شخص نے اپنی بیوی اور 4 بچوں کو قتل کر دیا۔ ٹانک کے علاقہ محلہ قاضیانوں میں مہنگائی اور قرضوں میں جکڑے شخص نے انتہائی سنگین قدم اٹھا لیا۔

سنگ دل باپ نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی، 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم سید رسول نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ واقعہ میں مقتول کی ایک بیٹی شدید زخمی ہو گئی جسے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مقتول کے پڑوسی کے مطابق سید رسول پیشے کے لحاظ سے سونے کا کام کرتا تھا، اور قرضوں اور مہنگائی سے انتہائی تنگ تھا جب کہ لاکھوں کا قرضہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.