Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹیکس معاملہ،ایف بی آرنےتاجروں کو مذاکرات کےلیےاسلام آباد بلالیا

ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کو 25 ارب روپے کا نقصان ہوا، پاکستان ٹریڈرز الائنس

اسلام آباد۔ایف بی آرنےٹیکس معاملےپرتاجروں کو مذاکرات کےلیےاسلام آباد بلالیا۔ٹیکس معاملات پرتعطل ختم کرنےکےلیےحکومت اور تاجروں کےدرمیان برف پگھلنےلگی ہےجسکےبعد ایف بی آرنےلاہور،فیصل آباد اورکراچی کے تاجروں کو مذاکرات کےلئےاسلام آباد بلالیا۔

پیٹرن ان چیف آپٹما گوہراعجازکاکہناہےتاجروں کی ہڑتال سےصنعت کا پہیہ رک گیا،حکومت غیر یقینی صورتحال سےنکلنےکےلیےمعاملات مذاکرات سےحل کرے۔پاکستان ٹریڈرز الائنس کے صدرناصرحمید خان کابھی کہناہےکہ ایک دن کی ہڑتال سےملکی معیشت کو25 ارب روپے کا نقصان ہوا،حکومت مذاکرات سےمعاملات طےکرناچاہتی ہےلیکن چند تاجررہنماں نےسیاسی مقاصد کےلئے ہڑتال کی کال دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.