Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پارکنگ سکائی لائن منصوبےسے120ملین سالانہ آمدنی ضلعی حکومت کوملیں گی،عاصم خان

پشاور۔ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نےکہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کاپہلاکثیرالمنزلہ پلازہ2 کنال پانچ مرلےکی اراضی پرمشتمل ہے یہ صوبےکااپنی نوعیت کاپہلا منفرد منصوبہ ہےجس سےٹریفک مسائل حل اورکارپارکنگ کی سہولت شہریوں اورتاجروں کومل جائیگی پارکنگ سکائی لائن منصوبےکا تخمینہ350ملین روپےہیں اوراس منصوبےسے120ملین سالانہ آمدنی ضلعی حکومت کوملیں گی جسکےبیسمنٹ ، سیمی بیسمنٹ،گرائونڈ فلوراورفرسٹ فلورپر119دکانیں ہوگی جبکہ باقی فلورز پر 198 گاڑیوں کےپارک کرنےکی گنجائش ہوگی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےصوبے کےپہلےپارکنگ سکائی لائن نمکمنڈی پشاورمیں سنگ بنیادکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےکیا۔جس کاافتتاح وزیراعلیٰ محمودنےگذشتہ روزکیا۔ضلع ناظم نےکہاکہ دکانیں پہلےسےموجود کرایہ داروں اورالاٹیز کو متبادل کےطورپرفراہم کرینگےجبکہ رہ جانےوالےدکانیں اوپن آکشن پرنیلام کی جائیگی۔

انہوں نےکہاکہ ضلعی حکومت نےدیہی علاقوں کےمکینوں کی معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ہسپتالوں اور سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرکے بجلی کے لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی۔

انہوں نےکہاکہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نےکارپارکنگ کےگھمبیرمسئلےکاحل ڈھونڈ نکالا ہے،پشاورمیں ٹریفک کےسنگین مسائل پیدا ہوئے ماضی میں پلازوں میں پارکنگ کےلیےکوئی پالیسی وضع نہیں کی گئی اورنہ ہی اس کےلیےکوئی قانون سازی کی گئی اورپلازوں میں پارکنگ کےلیےکوئی بندوبست نہ ہونےکے وجہ سےسڑکوں پرپارکنگ کی روایت نےجنم لیاجسکی وجہ ٹریفک کےنہ ختم ہونےوالےمسائل شروع ہوئے،ضلعی حکومت کےقیام کےساتھ ہی اس مسئلےپرقابو پانےکےلیےسوچ و بچاراورمشاورت کا عمل شروع کیا اوراس گھمبیرمسئلےکا حل صوبےکا پہلےکثیرالمنزلہ کارپارکنگ پلازہ کی صورت میں نکالا جوکہ ضلعی حکومت کےپراپرٹی پرتعمیر کیاجارہا ہے،اوراس پلازے کے مکمل ہونےکےساتھ ہی نمک منڈی اورگرد ونوا ح میں سڑک پرکارپارکنگ پرمکمل پابندی لگادی جائےگی۔

انہوں نےکہاکہ صوبےکےپہلےپارکنگ پلازہ سےتکہ کڑاہی کےلئےمشہورنمک منڈی کےکاروبارکو تقویت مل جائےگی اورآنےوالے مہمانوں کوپارکنگ کی فکرسےچھٹکارا مل جائےگا،نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیرسےبھی شہریوں اورتاجروں کو بڑاریلیف مل جائےگا،میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکاشکرگزارہوں کہ جب بھی ضلعی حکومت نےان کودعوت دی انہوں نےشارٹ نوٹس پرآکرضلعی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.