Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستانی تاپی ہوسٹ گورنمنٹ معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

ہماری حکومت ترکمانستان اور پاکستان کے درمیان براستہ افغانستان، ٹرانسپورٹ اور انرجی راہداری بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے، وزیر خارجہ راشد میریدوف

اسلام آباد۔پاکستان اورترکمانستان نےبروزمنگل کو تاپی گیس پائپ لائن کےہوسٹ معاہدے پردستخط کیے۔معاہدہ اسد حیاوالدین،سیکرٹری پیٹرولیم اور ایمینوفود سی ای اوتاپی پائپ لائن کارپوریشن لمیٹڈ نےکیے۔

اس موقع پرغلام سرورخان وفاقی وزیرپٹرولیم اورراشد میریدوف،وزیرخارجہ ترکمانستان بھی موجود تھے۔غلام سرورخان نےاس معاہدے کو تاپی کی تاریخ کا اہم ترین معاہدہ قرار دیا۔

انہوں نےکہاکہ حکومت یہ معاہدہ تیزی کےساتھ مکمل کرناچاہتی ہےاوریہ ممکن ہےکہ اس سال پاکستان میں تاپی کاتعمیراتی کام شروع ہوجائیگا۔

ترکمانستان کےوزیرخارجہ نےحکومت کےتاپی گیس پائپ لائن میں دلچسپی کوسراہااورکہاکہ انھیں امید ہےکہ تاپی پائپ لائن بروقت مکمل کی جائیگی۔ترکمن وزیرخارجہ نےواضح کیاکہ انکی حکومت ترکمانستان اورپاکستان کےدرمیان براستہ افغانستان،ٹرانسپورٹ اورانرجی راہداری بنانےمیں دلچسپی رکھتی ہے.اسکےعلاوہ وہ اسی راستےپرآپٹک فائبرنیٹ ورک بھی بچھاناچاہتےہیں جوکہ چین تک پھیلائی جاسکے گی۔

تاپی گیس پائپ لائن کا آغازترکمانستان کےگل کنیش گیس فیلڈ سےہوتا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کےاس منصوبےمیں سہولت کارکا کام سرانجام دے رہا ہے.تاپی گیس پائپ لائن کےتحت 3.2 ارب مکعب فٹ گیس ترکمانستان سےافغانستان اورپاکستان انڈیا کی سرحد تک پہنچائی جائیگی اس کاکل فاصلہ سولہ سواسی کلومیٹر ہے اس پائپ لائن کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلیفری فلو فیز کی لاگت 5 سے 6 ارب ڈالر ہے جبکہ دوسرے مرحلےمیں کمپریسراسٹیشن لگائےجائیں گےجنکی لاگت 1.9 سےلےکردو ارب ڈالرہوگئی.اس بات پراطمینان ظاہرکیا کہ تعلقات ہوسکتارہی ہے۔

ترکمن وزیرنےپاکستان کوایک برادر ملک قراردیااوراس بات پرزوردیاکہ پاکستان ترکمانستان کی بین الاقوامی آوٹ لک میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.